سیدال خان ناصرکو بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک دیتے ہیں، عبدالقدیر بلوچ

منگل 9 اپریل 2024 22:25

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی نائب صدر اور مرکزی کونسل کے رکن عبدالقدیر بلوچ نے سیدال خان ناصرکو بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سینئر سیاستدان اور ورکر دوست رہنما ہیں، ورکر کی سطح سے جدوجہد کرنے والے سیدال خان ناصر کاڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا ایک احسن اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالقدیر بلوچ نے اپنے بیان میں بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر اور ورکر دوست سینئر رہنما کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا صوبے کے لئے اچھا اقدام ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے قبل ازیں سیدال خان ناصر کو سینیٹ کا ٹکٹ دے کر ورکر دوستی کا ثبوت دیا تھا، کیونکہ بلوچستان کے مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما سیدال خان ناصر ایک عام ورکر منتخب ہونے والے سینیٹر ہیں اور اب وہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو کر ملک وصوبے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جمہوریت اور عوام کی فتح ہے کہ نچلی سطح سے ورکر دوست رہنما ایک اہم عہدے پر فائز ہوں تو یہ عوام کی بھلائی کے لئے بہتر سے بہتر ین اقدامات اٹھائیںگے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں