گ*تربت، جرائم پیشہ اور قتل کے ملزم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:50

,تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) محکمہ پولیس کیچ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس پی کیچ ضیا مندخیل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی پولیس کی تفتیشی ٹیم و دیگرپولیس ملزمان نے جرام پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 302 کے قتل کیس کے ملزم نشئی اعجاز ولد یعقوب سکنہ کوشقلات کو گرفتارکر لیا گیا 28.03.2024 کو سٹی تھانہ تربت میں مقدمہ فرد نمبر 28/2024 بجرم زیر دفعہ 302 درج رجسٹر ہوا ڈی ایس پی سٹی چاکر بلوچ,ایس ایچ او سٹی شیر جان بلوچ نے خصوصی ٹیم مقرر کرکے نامزد ملزم کو ٹریس کرکے پولیس ٹیم نے ملزم کو 2 گھنٹوں کے اندر ٹریس و گرفتار کرکے مذید انٹروگیشن کیلے تفتیشی ٹیم کے سپرد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے 28.03.2024 کو علی آباد کے مقام پر دو نشئی اصغر علی ولد صالح محمد سکنہ تنزگ تربت کو کلہاڈی سے وار کرکے قتل کر دیا تھا تربت پولیس کا جرام پیشہ عناصر کے خلاف مزید کاروایاں جاری رکھنے کاعزم بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں