تربت ڈسٹرکٹ جیل، اقدام قتل کے مقدمے میں قید نوجوان نے خودکشی کرلی

منگل 26 مارچ 2024 20:50

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) تربت کی ڈسٹرکٹ جیل میں اقدام قتل کے مقدمے میں قید نوجوان قیدی نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق تربت کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید اقدام قتل کے 24سالہ نوجوان قیدی جہانزیب نے اپنی بیرک کے عقب میں جا کر پانی کے پائپ کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کی۔

(جاری ہے)

ملزم کا تعلق کیچ کے علاقے بلیدہ سے تھا، پولیس نے لاش تربت ٹیچنگ ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں