وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے انجمن تاجران ضلع کیچ کے رہنماؤں کی ملاقات

منگل 30 اپریل 2024 21:40

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے انجمن تاجران ضلع کیچ کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور انجمن تاجران کے درمیان بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران انجمن تاجران ضلع کیچ کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے درخواست کی کہ برادر ملک ایران سے سرحد تجارت کی بندش کی وجہ سے مکران ڈویژن کو اشیاء خوردونوش بلخصوص چینی کی قلت کا سامنا ہے لہذا اس مسئلہ کو حل کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مکران ڈویژن کے مقامی تاجروں کو صوبائی دارالحکومت میں چینی کی پرمٹ حاصل کرنے کے لیے کافی دقت کا سامنا ہے لہذا ان کو پرمٹ کے حصول کے لیے آسانی فراہم کی جائے۔ تاجر رہنمائوںنے وزیر اعلی بلوچستان کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تربت میں متعلقہ اداروں کی طرف سے پرمٹ کے حصول کی اجازت دی جائے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تاجروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ کوئٹہ جاکر متعلقہ اداروں سے بات کریں گے تاکہ مکران ڈویژن کے مقامی تاجروں کے لیے چینی کے پرمٹ کا حصول آسان طریقے سے فراہم کیا جاسکے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں