ا*اے ڈی ای او تربت کا گورنمنٹ پرائمری اسکول کوشک ملک آباد کا دورہ

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:50

غ*تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء)اے ڈی ای او تربت محمد اقبال بلوچ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کوشک ملک آباد کا دورہ کیا۔ جہاں اساتذہ کرام روزمرہ کی طرح اپنے درس و تدریس میں مشغول تھے۔

(جاری ہے)

مزکوہ اسکول کے طلبا کی تعداد 117 جبکہ ٹیچر کی تعداد 5 تھے جبکہ ایک ٹیچر رخصت پر تھا۔ اسکول کے اساتذہ کرام کو ہدایت دی گئی کہ بچوں کی پڑھائی میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی دی جائے اور کلاس رومز میں اسٹوڈنٹس کے گروپ بناکر آپس میں مقابلہ کا رحجان پیدا کیاجائے تاکہ طلبا میں پڑھائی کی شوق و ذوق زیادہ ہو۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں