تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس تربت میں نئے بیچ سپرنگ2021سمسٹرکے طلبہ وطالبات کے کلاسز کاآغاز19فروری سے ہو گا

منگل 9 فروری 2021 22:39

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2021ء)رجسٹرار آفس یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس تربت میں نئے بیچ سپرنگ2021سمسٹرکے طلبہ وطالبات کے کلاسز کاآغاز19فروری سے ہو گاجبکہ گوادرکیمپس میںنئے بیچ سپرنگ2021سمسٹرکے طلبہ وطالبات کے کلاسز کاآغاز 22فروری 2021سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق مین کیمپس تربت میں فال 2020 سمسٹرکے فائنل امتحانات 11فروری سے جبکہ گوادرکیمپس میںفال 2020 سمسٹرکے فائنل امتحانات 15فروری2021سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں کروناایس اوپیز بشمول چہرے پرماسک پہنا او ردیگر احتیاحی تدابیر پرعمل کرنا اساتذہ کرام،اسٹاف اور طالب علموں پرلازم ہوگا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں