یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام پہلی بین الاقوامی کثیر الشعبہ جاتی کانفرنس17 اور18مارچ کو منعقد ہوگی

منگل 15 مارچ 2022 22:48

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2022ء) یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام پہلی بین الاقوامی کثیر الشعبہ جاتی کانفرنس 2022یونیورسٹی آف تربت کی فیکلٹی آف لا کی بلڈنگ میں17 اور18مارچ کو منعقد کی جارہی ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف: علم اور تحقیقی رابطوں کے ذرائع کے عنوان پر منعقد ہونے والی اس دو روزہ بین الاقوامی کثیر الشعبہ جاتی کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک سے ماہرین تعلیم،ریسرچ اسکالرز،فلاسفرز اور دانشور شرکت کرکے اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

کانفرنس کے چیئر ڈین فیکلٹی آف لیگل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کے مطابق یہ کانفرنس سماجی سائنسدان، حیاتیاتی سائنسدان، کیمیاوی سائنسدان، انجینئرز اور پریکٹیشنرز کے لیے ایک اعلی سطح کا بین الاقوامی فورم ہوگا جہاں وہ اپنے نطریات کے علاوہ قانون،ماحولیات،صحت،اقتصادیات،توانائی،تاریخ، آرکیالوجی،سیاحت اور سماجی اور ثقافتی مسائل سمیت دیگرشعبہ جات میں دورحاضرمیں ہونے والی تحقیقی کاموں کے نتائج پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرگل حسن کا کہناتھا کہ تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان محمد کی ہدایات اور وژن کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ملک اور بیرون ملک سے معروف ماہرین تعلیم، سائنسدان، محققین اوردانشوروں کواس ریجن میں پہلی بار ایک پلیٹ فارم پراکھٹاکرنا اورتحقیقاتی علوم کا تبادلہ کرناہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سیشنز، پوسٹر اور زبانی پریزنٹیشنزکانفرنس کا خصوصی حصہ ہوں گی

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں