اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور یونیورسٹی آف تربت کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے درمیان یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیاگیا

ہفتہ 16 اپریل 2022 00:05

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2022ء) اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی اور یونیورسٹی آف تربت کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے درمیان یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیاگیا۔سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے طلباء پرزوردیا کہ وہ اس تیزی سے بدلتی ہوئی مسابقتی دنیا میں اپنی کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے تربت یونیورسٹی کا دورہ کرنے اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے پر اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

سیشن میں فیکلٹی آف اکنامکس کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین، تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور طلبہ وطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام جان بلوچ نے سیشن کے نظامت کی زمہ داریاں سنبھالے۔ قبل ازیں اقراء یونیورسٹی کیوائس چانسلر نے تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ دونوں اداروں کے سربراہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ مستقبل میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے اور دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیقی اور ایکسچینج پروگرامزشروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں