یونیورسٹی آف تربت میں ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامزمیں سپرنگ 2023 کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6جنوری 2023 تک توسیع

ہفتہ 17 دسمبر 2022 23:54

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2022ء)یونیورسٹی آف تربت میں ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامزمیں سپرنگ 2023 کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6جنوری 2023 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرارآفس تربت یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تربت یونیورسٹی میں شعبہ منیجمنٹ سائنسز، کیمسٹری، بائیو کیمسٹری اور بلوچی میں ایم فل/ایم ایس پروگرامز جبکہ شعبہ بلوچی اوربائیوکیمسٹری میں پی ایچ پروگرامز میں داخلہ کے خواہشمند اپنے داخلہ فارم 6جنوری 2023 تک تربت یونیورسٹی میں جمع کراسکتے ہیں۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں