یونیورسٹی آف تربت کے متاثرہ طلباء اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڈیچ کی ملاقات

آئندہ بھی تعلیمی مسائل و دیگر معاملات پر رابطے جاری کرنے پر اتفاق

ہفتہ 6 مئی 2023 23:24

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2023ء) یونیورسٹی آف تربت کے متاثرہ طلباء نے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڈیچ سے ڈی سی آفس میں اہم ملاقات۔ ملاقات میں یونیورسٹی آف تربت کے موجودہ صورتحال اور طلباء کے مسائل ، موجودہ انضباطی کمیٹی و طلباء کے دیگر ایشوز پر تفصیلی گفتگوگئی ۔

(جاری ہے)

جس پر یونیورسٹی آف تربت کے متاثرہ طلباء اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان بہت سے معاملات طے پاگئے جن میں سر دست متاثرہ طلباء کا موجودہ انضباطی کمیٹی پر تحفظات تھے ڈپٹی کمشنر کیچ نے یونیورسٹی کے سنیئر ترین پروفیسر صاحبان کی سربراہی میں از سر نو انضباطی کمیٹی بنانے پر اتفاق اور تمام مذکورہ طلباء کے امتحانی نتائج اعلان کرنے کا فیصلہ اور یونیورسٹی آف تربت کے طلباء کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرتے ہوئے ، یاسر بیبگر کے مطالبے پر بی ایس Education department کو کمپیوٹر لیب دینے کا فیصلہ اور جلد عملدرآمد کرنے کا حکم دیا، ڈپٹی کمشنر کیچ اور طلباء کے درمیان آئندہ بھی تعلیمی مسائل و دیگر معاملات پر رابطے جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں