یونیورسٹی آف تربت کے ویڈیو کانفرنس روم میں یوآئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ کے موضوع پر آن لائن ورکشاپ

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 21:30

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2023ء) یونیورسٹی آف تربت کے ویڈیو کانفرنس روم میں یوآئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ کے موضوع پر ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے انعقادمیں گرین یوتھ موومنٹ، ہائرایجوکیشن کمیشن،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اوریوآئی گرین میٹرک یونیورسٹی آف انڈونیشیا نے تعاون کیاتھاورکشاپ میں میں فوکل پرسن، نگران کمیٹی اور جامعہ تربت کے گرین یوتھ موومنٹ کلب کے ممبران نے شرکت کی یوآئی گرین میٹرک کے چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹرفطری ساری اورریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایکسپرٹ ممبر پروفیسر ڈاکٹر گناوان چاہجونو ایم آرک ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے ورکشاپ کے انعقادکا مقصدیوآئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شرکت کرنے کے لیے تیاری اورڈیٹااکٹھاکرنے میں جامعات کی معاونت کرنا اوریوآئی گرین میٹرک کے بارے میں گرین یوتھ موومنٹ کلبوں کوآگاہی فراہم کرنے کے علاوہ گرین یوتھ موومنٹ کلبوں کے ممبران کے درمیان اپنی متعلقہ جامعات میں ماحولیاتی حالات کے حوالے سے واقفیت اور شعوراجاگرکرنا تھاورکشاپ میں شرکا کویوآئی گرین میٹرک کے لئے مخصوص درجہ بندی کے معیار،انڈیکیٹرز،رجسٹریشن،ڈیٹااکٹھاکرنے اورجمع کرانے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیںجامعات کی گرین میٹرک درجہ بندی میں یونیورسٹی کی انفراسٹرکچر، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی ،پانی اورٹرانسپورٹیشن کے علاوہ تعلیم وتحقیق اوردیگرعوامل پرزیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں