تربت:ضلع کیچ میں بھی کروناوائرس پھر تیزی سے پھیلنے لگا

ویکسینیشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند ،دکانداروں کے دکان ومارکیٹ ،ہوٹلز،بینک اورٹرانسپورٹرزکے ٹرانسپورٹس سیل فوری طورپرکرواناوائرس کاویکسین لگوائیں اورخود کو اوراپنے فیملی کو بچائیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ

بدھ 30 جون 2021 00:14

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2021ء) ضلع کیچ میں بھی کروناوائرس پھر تیزی سے پھیل رہاہے،ویکسینیشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند ،دکانداروں کے دکان ومارکیٹ ،ہوٹلز،بینک اورٹرانسپورٹرزکے ٹرانسپورٹس سیل کردیں گے،فوری طورپرکرواناوائرس کاویکسین لگوائیں اورخود کو اوراپنے فیملی کو بچائیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے اپنے دفترمیں منعقدہ اجلاس میں بتائی ۔

اجلاس میںڈپٹی ڈی ایچ اوکیچ ڈاکٹرلال جان بلوچ، ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن کیچ صابردانش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکیچ تابش بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے ملک ریحان، انجمن تاجران کیچ کے صدرحاجی کریم بخش،نائب صدرنثاراحمدجوسکی،کیچ سول سوسائٹی کے کنونیئرالتازسخی،حومرہوت،علماء کرام مولاناعبدالباسط فیضی،مولاناعبدالمالک بلوچ،حافظ ظہوراحمد،شفیق الرحمن،میڈیانمائندگان ماجدصمد،امجد مراد ،پی اے ڈی سی کیچ شیرجان بلوچ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ نے بتایاکہ ضلع کیچ میں کوروناوائرس پھر تیزی سے پھیلا رہاہے ،اسلئے حکام بالاکی جانب سے ہدایت کہ وہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکیا جائے اورکرونا وائرس کا ٹیکہ(Covid-19 Vaccination) لگوایاجائے ،اسلئے اجلاس کے شرکاء سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں کے لوگوں کو ویکسین کے حوالے سے آگہی دیں اوربتائیں کہ شہرکے ٹیچنگ ہسپتال میں یا اپنے علاقوں کے ہسپتالوںمیں جاکرویکسین لگوائیں۔

اجلاس کے بعد ڈی سی کیچ حسین جان بلوچ نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ تربت سمیت ضلع کیچ میں بھی کروناوائرس کے کیسز کافی بڑھ رہے ہیں ، اس حوالے سے دودن سے مسلسل اجلاس ہوئی ہے ،سرکاری ونجی اداروں کے ضلعی سربراہان سے اجلاس ہوئی ہے انہیں تاکید کیاہے کہ وہ خود اوراپنے اسٹاف وملازمین کوپابند کریں کہ وہ ویکسین لگائیں اگرنہ انکی تنخواہیں بند کردی جائینگی ،اسی طرح تربت سمیت ضلع کیچ کے تمام دکانداران ،تاجراورٹرانسپورٹربھی فوری ویکسین لگائیں جس نے خود اوراپنے اسٹاف کوویکسین نہیں لگوایا تو انکے مارکیٹ،دکان اورٹرانسپورٹس سیل کرد یں گے،علماء کرام بھی شہریوں کو وعظ کے ذریعے آگہی دیں ،اس سلسلے میں ضلع کیچ میں 16ویکسین سینٹرکھلواکرفعال کردیئے ہیں،ضلع کے تمام تحصیل تربت،بلیدہ ،زامران،تمپ،منددشت،کھڈان اورہوشاپ سمیت تمام علاقوں کو ہسپتالو ں میں ویکسین موجود ہیںاگرکہیں ویکسین نہ ہونے کامسئلہ درپیش ہوا تو شہری ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کیچ کے افسران کو اطلاع دیں انہوں نے مزید بتایاکہ اگرشہریوںنے ویکسینیشن نہیںکروائی تو انہیں جہاز،بسوں اوروین پر سفرکرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ٹکٹ کیلئے ویکسنیشن کارڈ دکھانالازمی قراردیں گی

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں