تاجروں اور پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ درج درج کرنے پر عمر کوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال

تجاوزات آپریشن کی آڑ میں لوگوں کو سیاسی انتقام اور ٹارگٹ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،لال چند مالہی کی پریس کانفرنس

جمعہ 3 ستمبر 2021 16:23

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) عمرکوٹ کے مقامی تاجروں اور پی ٹی آئی کے لیکراج مالہی سمیت30افراد کیخلاف مقدمہ درج کیے جانے پر جمعہ کوعمرکوٹ میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی۔پی ٹی آئی اے رکن قومی اسمبلی لال مالہی نے ٹارگٹ انکروچمنٹ آپریشن اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف کامیاب مکمل شٹرڈائون ہڑتال پرعمرکوٹ کے عوام سے اظہار تشکرکیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ پولیس کی جانب سے تاجروں اور پی ٹی آئی کے ایم این اے لال چند مالہی کے بھائی لیکراج مل سمیت30افراد کیخلاف مقدمہ درج کیے جانے پررکن قومی اسمبلی لال مالہی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر مکمل شٹرڈان ہڑتال کی گئی۔شہر کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز،شاہی بازار ،جمیل مارکیٹ ،عائشہ مارکیٹ ، صمد مارکیٹ ،مدینہ مارکیٹ ،تھر بازار ، کرشن چوک، نیشنل بنک چوک، پریس کلب چوک مکمل طور پر بند رہے جبکہ پولیس کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوارسے بچنے کے لیے بازاروںکاگشت جاری رہا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمرکوٹ میں کامیاب ہڑتال کرنے پر عمرکوٹ کی عوام کے مشکور ہیں۔ انہوںنے پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پولیس منشیات فروشی کی سرپرستی کررہی ہے،عمرکوٹ میں دن بدن جرائم میں اضافہ ہورہاہے ۔عمرکوٹ کے تھانے منشیات کے بھتہ پر چل رہے ہیں۔

ڈیڑھ سال سے پولیس شرافت راجپوت کے قاتل گرفتار نہیں کرسکی ہے جبکہ ہیرالال مالہی اور اشوک کمار کے قاتلوں کوبھی پولیس گرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے ۔پولیس صرف بھتہ وصولی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تجاوزات کے آپریشن کیخلاف نہیں ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو تاجروں اور شہر کے معززین اور چھوٹے بڑے دوکانداروں کو انکروچمنٹ پلان دیناچاہیے،لوگوں کو اعتمادمیں لیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم تجاوزات آپریشن کی آڑ میں لوگوں کو سیاسی انتقام اور ٹارگٹ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔لال مالہی نے کہاکہ کافی عرصے سے عمرکوٹ میں پی ٹی آئی حامیوں کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بھرپور مکمل ہڑتال کرنے پر عمرکوٹ کے عوام کے شکرگزار ہیں۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت اور پولیس نے دوکانیں کھلوانے کی پوری کوشش کی مگر عوام نے کاروبار کھولنے سے انکار کردیا۔عوام کا بھرپور ساتھ دینے پر وہ عمرکوٹ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں