پیپلزپارٹی کی خواتین کارکنان بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کے خلاف میدان میں آگئیں

بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ سے بے نظیربھٹو کی تصویر ہٹانے اور سندھ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سم کارڈ بند کرنے خلاف مظاہرہ

منگل 27 فروری 2018 18:46

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین کارکن بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کے خلاف میدان میں آگئیں۔بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ سے بے نظیربھٹو کی تصویر ہٹانے اور سندھ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سم کارڈ بند کرنے خلاف عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے سینکڑوں خواتین نے نورجہاں گیلھڑو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شامل میھن بائی،رکن ضلع کونسل خیرالنساء سومرو،کریماں اوڈ،پٹھانی و دیگرخواتین نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن کے ان اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ سم کارڈ پر شہید بینظیر بھٹو کی تصویر جاری کی جائیںاورسندھ میں بند کردہ سمیں دوبارہ کھولی جائیں تاکہ غریب خواتین کو ملنے والی امداد جاری رہ سکے دوسری صورت میں ماروی میمن خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں