ہندو مذہب کے بڑے دیوتا شیو مہادیو کا میلہ کل شروع گا،اس میلے میں پاکستان بھر سے ہندو شریک ہونگے

میلے میں خفیہ کیمرے لگائے جائیں اور آمدورفت کے راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں،ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ

بدھ 10 مارچ 2021 16:40

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2021ء) ہندو مذہب کے بڑے دیوتا شیو مہادیو کا میلہ کل(جمعرات)شروع گا،اس میلے میں پاکستان بھر سے ہندو شریک ہونگے ،میلے کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے تاریخی شہر عمرکوٹ سے چند کلومیٹر دور شیو مہاراج مندر میں آج سے ہندئوں کے شیودیوتا کا سب سے بڑا میلہ شروع ہوگا، اس میلے میں نواب شاہ ،سانگھڑ تھرپارکر ،عمرکوٹ ،کھپرو ،عمرکوٹ ٹنڈو الہ یار اور میرپورخاص سمیت پاکستان بھر سے خصوصی طور پر ہندو اس شیومہادیو کے میلے میں شرکت کرینگے یہ میلہ دو دن جاری رہتا ہے پہلا دن خواتین اور بچوں کیلیے مخصوص ہوتا ہے۔

شیو مہادیو میلے کی تاریخ ہسٹری کے متعلق عمرکوٹ کے معروف پامسٹ اور آسٹرولوجسٹ بھگوان داس نے این این آئی کوبتایاکہ پاکستان کے تاریخی شہر عمرکوٹ میں ہندئوں کا شیومہادیوکا میلہ سب سے بڑا لگتا ہے جس میں پاکستان بھر سے ہندو شرکت کرتے ہیں بھگوان داس نے بتایا کہ کئی سو سال قبل عمرکوٹ کے شیو کے اس مندر کے مقام کے یہاں قدرتی طور پر شیولنگ پتھرنکلا تھا۔

(جاری ہے)

ہندو مذہب مطابق شیولنگ قدرتی طور پر ظاہر ہوتا ہے اور آج سے کئی سو سال پہلے جب اس مقام کے نزدیک ہاکڑو دریا بہتا تھا تو اس مقام پر یہ شیولنگ ظاہر ہوا تھا ہندو مت میں شیو لنگ کی بہت بڑی اہمیت اور مقام ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ عمرکوٹ کے اس مقام پر ظاہر ہونے والا یہ شیولنگ دنیا میں تیسرا یا چھوتھا نمبر پر ہے ہر سال عمرکوٹ کے اس شیومہادیو مندر میں دو روزہ میلہ لگایا جاتا ہے اور پاکستان بھر سے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ہندو شرکت کرتے ہیں اس میلے میں مالہی کمیونٹی اور لوہانہ کمیونٹی کی جانب سے دو دن تک خصوصی لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے ملک بھرسے آئے ہوئے ہندو یاتریوں اور میلے میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی مختلف انواع و اقسام کی مٹھائیوں اورمختلف کھانوں سے خاطرمدارات کی جاتی ہے میلے کو شاندار بھرپورطریقے سے منانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

شیو مہاراج میلے کی خصوصی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت بدھ کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںپولیس کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میںسیکورٹی کے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ندیم الرحمن میمن نے سختی سے ہدایت کی کہ میلے میں خفیہ کیمرے لگائے جائیں اور آمدورفت کے راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں۔کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں