آنکھوں کا نور قدرت الہی کی عظیم نعمت ہے اور انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں،ڈاکٹرنور علی شاہ

منگل 18 جنوری 2022 16:54

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سابق ضلع ناظم ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے کہاہے کہ آنکھوں کا نور قدرت الہی کی عظیم نعمت ہے اور انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں اللہ تعالی کی رضا خاطر انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔عمرکوٹ کے گاں آھوری فارم میں پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم پی اے سید علی مردان شاہ لگاتے تھے سید علی مردان شاہ کے فرزند ایم پی اے سید امیر علی شاہ نے اس روایت کو برقرار رکھا گائوں آھوری فارم میں تین روزہ مفت آئی کیمپ انعقاد کمیپ کاافتتاح صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کیاآئی کمیپ کے منتظم ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ تین روزہ فری آئی کمیپ محض اللہ تعالی کی رضا خاطر اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے اس آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید امیرعلی شاہ نے کہاکہ میرے مرحوم والد سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ ہرسال فری آئی کمیپ لگایاکرتے تھے رکن سندھ اسمبلی سید امیر علی شاہ نے کہا کہ آنکھیں اللہ تعالی کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت خداوندی ہے اس نفسانفسی کے دور میں انسانیت خصوصا معاشرے کے غریب لوگوں کی خدمت عبادت ہے غریب کو آنکھوں کے نور بصارت کی فراہمی میرے نزدیک صدقہ جاریہ ہے انہوں نے بتایا کہ اللہ کی رضا حصول خاطر اس تین روزہ مفت آئی کیمپ کاانعقاد کیاگیا اس موقع پر کراچی کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر ضمیر احمد،ڈاکٹر مقبول میمن نے بتایا کہ اس تین روزہ آئی کیمپ میں تقریبا سات "700"سو سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کیے جائیں گے ڈاکٹر ضمیر نے میڈیا کوبتایا کہ اس کیمپ میں مریضوں کے انتہائی جدید اعلی ٹیکنالوجی فیکو کے ذریعے آپریشن کیے جارہے ہیں اور مریضوں کو اعلی کوالٹی کے لنیس لگائے گئے ہیں اور مریضوں کو تمام ادویات چشمے بھی مفت تقسیم کیے ہیں مریضوں کوتینوں وقت کاکھانا بھی دیاگیا اس موقع پر کیمپ کے روح رواں ڈاکٹرسید نور علی شاہ نے فری آئی کمیپ کی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کیمپ میں سندھ بھر سانگھڑ ،کھپرو، تھرپارکر اور عمرکوٹ سمیت دوردراز پسماندہ علاقوں سے بڑی تعداد میں آنکھوں کے مریض آئے ہیں آئی کیمپ میں آپریشن کراچی کے ماہر ڈاکٹرز کے آئی سرجن ڈاکٹر ضمیر احمد،ڈاکٹر مقبول کی سربراہی میں رات دن غریب مریضوں کامعائنہ اور آپریشن کیے گئے فری میڈیکل آئی کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کیمپ میں تمام سہولیات حاصل تھی اور مریضوں کا بلا امتیاز خیال رکھا گیا کیمپ میں پہلے روز تقریبا "300"مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور سات سو سے زائدمریضوں کے آپریشن کیے جائیں گے کمیپ میں مریضوں کو پندرہ دن کی مفت ادویات تین وقت کا کھانا اور کمبل وغیرہ مفت دیے گئے کیمپ کے بہتر انتظامات اورسہولیات پر مریضوں نے اطمینان اور خوشی کااظہار کیا۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں