ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی زیرصدارت جوا ئنٹ انویسٹگیشن ٹیم کے احکامات کے تحت اجلاس

منگل 15 جنوری 2019 16:58

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ضلع عمرکوٹ میں جوا ئنٹ انویسٹگیشن ٹیم کے احکامات کے تحت ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد کیا گیا ، اجلاس میں ایکسی این ورکس اینڈ سروسز ، ایکسی این پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، ایکسی این بلڈنگ اور دیگر آفسران نے شرکت کی ، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کہاکہ جی آئی ٹی کے احکامات تحت ضلع عمرکوٹ میں سال 2008 سے سال2018 تک جاری اور مکمل ترقیاتی اسکیموں جس میں سندھ گور نمنٹ اسپیشل انیشیٹو پروگرام ، سندھ رورل ڈولپمینٹ پروگرام ، لوکل گورمینٹ کی 10 ملین سے زائد کی تمام اسکیموں کی تفصیل رپورٹ سے ساتھ پیش کی جائے ، انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں واضع کیا جائے کہ یہ اسکیمیں کب منظور ہوئی اور ان اسکیموں پر کل کتنے اخراجات ہوئے اور کتنے ٹھکیداروں نے اس اسکیم پر کام کیا ، اس موقع پر ایکسی این ورکیس اینڈ سروس نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 10 ملین کی ایک ہی اسکیم منظور ہوئی ہے جو کہ 10 بستروں کی اسپتال بچہ بند کے نام سے ہے جس کا اب تک ورک آڈر جاری نہیں ہوا ہے باقی دوسری تمام اسکیموں 10 ملین سے کم رقم کی ہیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے آفسروں کو ہدایت کی کہ دو دن کے اندر اپنے محکمہ میں مکمل رپورٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ جمع کروائیں جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضلع کی اے ڈی پی کی مد میں دی جانے والی رقم جلد سے جلد خرچ کی جائے دیگر صورت میں غفلت کرنے والے آفسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں