محکمہ سوشل ویلفیر عمرکوٹ اور ضلع انتظامیہ کا مشترکہ تعاون

ٓسندھ سنئیر سٹیزن ویلفیر ایکٹ 2014 کی آگاہی کے لیے ایک نجی اداری کے کانفرنس ہال میں سیمینار حکومت سندھ کو چاہئے کہ وہ سندھ سنئیر سٹیزن ویلفیر ایکٹ 2014 پر فوری طور پر عملدرآمد کروانے کے لیے اس قانون کے لیے رولز فل فور بنائے جائیں، اڈیشنل ڈپٹی کمشنرسبھاش چندر

بدھ 14 اکتوبر 2020 22:09

عمرکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) محکمہ سوشل ویلفیر عمرکوٹ اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے سندھ سنئیر سٹیزن ویلفیر ایکٹ 2014 کی آگاہی کے لیے ایک نجی اداری کے کانفرنس ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر نے مہمان خصوصی طور پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کو چاہئے کہ وہ سندھ سنئیر سٹیزن ویلفیر ایکٹ 2014 پر فوری طور پر عملدرآمد کروانے کے لیے اس قانون کے لیے رولز فل فور بنائے جائیں اور تمام منسلک آفسران کو یہ زمہ داری دی جائے کہ وہ فوری طور پر سندھ سنئیر سٹیزن ویلفیر ایکٹ 2014 پر عمل کروائے اور بزرگ شہریوں کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اپنے حقوق دلوائے، انہوں نے کہا کہ خصوصی طورپر بزرگ شہریوں کو صحت و سفری سہولیات اور معاشرے میں زندگی گزارنے کے لیے ضروری دیگر سہولیات و رہائیش دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکٹ کے تحت بنائی گئی کونسل کو فل فور بزرگ شہریوں کو سنئیر سٹیزن کارڈ جاری کئے جائیں تاکہ 60 سال کے عمر کے بزرگ شہری اپنے حقوق حاصل کر سکیں ، اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سروپ چند مالہی نے کہا کہ سنئیر سٹیزن کا دن 1991 سے آج تک پوری دنیا میں منایاجاتا ہے اور ان بزرگ شہریوں کے حقوق کی حاصلات کے لیے حکومت سندھ نے سندھ سنئیر سٹیزن ویلفیر ایکٹ 2014 منظور کیا ہے جس کے تحت بزرگ شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق ملنے چاہئے، انہوںنے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیر اس ایکٹ کے تحت سندھ کے تمام اضلاع میں بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ہاوسس کے قیام عمل میں لایا جائے گا اور ان اولڈ ہاوسس میں ان بزرگ شہریوں کے رہائیش دی جائے گی جن کا اس دنیا میں کوئی بھی سہارا نہ ہو، انہوںنے مزید کہا کہ سندھ سنئیر سٹیزن ویلفیر ایکٹ 2014 کی آگاہی کے لیے گائوں اور دیہی آبادیوں تک یہ معلومات عام کی جائے تاکہ لوگوں کو اس ایکٹ کی آگاہی مل سکے ، اس موقع پر سیمینار سے پریس کلب عمرکوٹ کے صدر کامریڈ رسول بخش رحمدانی ، بزرگ شہری مٹھا خان بھنبھرو ، سماجی رہنما بنسی مالہی ، غلام مصطفی کھوسو، سردار بھیو ، محمد بخش کنبھر ، میر حسن آریسر اور دیگر نے خطاب کیا ، بعدا زا بزرگ شہریوں کے حقوق اور سندھ سنئیر سٹیزن ویلفیر ایکٹ 2014 کی آگاہی کے لیے ایک بڑی واک ریلی بھی نکالی گی ۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں