دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں بلوچستان کے کھلاڑی پہلے سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے، غفور بلوچ

جمعرات 28 دسمبر 2017 13:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) بلوچستان ٹیموں کے فوکل پرسن غفور بلوچ نے کہا ہے کہ دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں بلوچستان کے کھلاڑی پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک بلوچستان کے کھلاڑیوں کی میڈلز کی دوڑ میں دوسری پوزیشن ہے اور امید ہے کہ ابھی گیمز میں کافی رزلٹ رہتے ہیں اور توقع کی جا سکتی ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑی پہلے سے بہتر نتائج حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ گیمز میں بلوچستان کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپس میں بھر پور محنت کر رکھی ہیں اور کھلاڑی کھیلوں کے میدانوں میں پوری تیاری اور جذبے کے ساتھ اتر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غفور بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑی تمام 19 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں اتھلیٹکس (مرد و خواتین )، بیڈمنٹن (مرد و خواتین )، فٹ بال (مرد و خواتین )، ہاکی (مرد و خواتین )، جوڈو (مرد و خواتین )، کراٹے (مرد و خواتین )، نیٹ بال (مرد و خواتین ) ، سکواش (مرد و خواتین )، ٹیبل ٹینس (مرد و خواتین )، تائیکوانڈو (مرد و خواتین )، ٹینس (مرد و خواتین )، والی بال (مرد و خواتین )، بیس بال (مرد)، باکسنگ (مرد )، سرکل کبڈی (مرد ) ،سنوکر (مرد)، ویٹ لفٹنگ (مرد) ، ریسلنگ (مرد) جبکہ ووشو (مرد) شامل ہیں ان کھیلوں کے مقابلوں میں آٹھ ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں