وہاڑی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا ہے ،مختلف فصلیں متاثر ہوگئیں

ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

بدھ 20 مئی 2020 13:46

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) ضلع وہاڑی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف فصلیں متاثر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

وہاڑی کے مختلف علاقوں بورے والا، وہاڑی، میلسی، لڈن، گگو منڈی اور دیگر علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے سے کپاس، مکئی، دھان اور چارے کی فصلیں متاثر ہو گئیں ،پنجاب کے محکمہ زراعت کی جانب سے وہاڑی کے تمام متاثرہ علاقوں میں اسپرے کروایا گیا ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کیڑے مار اسپرے کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں