وہاڑی،مکئی کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر کاشتکاروں کے لئے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 23 جون 2023 17:56

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2023ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے وہاڑی میں مکئی کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایگلچر ایڈاپٹو ریسرچ تھے۔ سیمینار میں ضلع وہاڑ ی کے مکئی کے ترقی پسند کاشتکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایڈاپٹو ریسرچ نے کہا کہ سرکاری اور زراعت سے وابستہ پرائیویٹ شعبہ زرعی ترقی اور خوشحالی کے لیے کاشتکاروں کو جدید طریقہ کاشت کی ترغیب دے رہے ہیں جس سے استفادہ کر کے کاشتکار اپنی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھا رہے ہیں ایف ایف سی کے ہیڈ آف ریجن عنایت میمن نے شرکاء کو کھادوں کی دستیابی اور ملک بھر میں ترسیلی نظام بارے آگاہی دی ایف ایف سی ہیڈ آف ایگری سروس لاہور عبدالحمید لودھی نے کاشتکاروں کو ایف ایف کی مفت زرعی خدمات کے بارے میں بتایا کہ ایف ایف سی کاشتکاروں کو مکئی کی فصل کی منافع بخش کاشت بارے جدید ریسرچ پر مبنی معلومات سے آگاہی دینے کے لیے کوشاں ہے تاکہ کاشتکار کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو ظہور احمد خان زونل ہیڈ ایف سی ملتان نے کاشتکاروں کو ایف ایف سی کی تیار کردہ کھادوں کی بروقت فراہمی کا یقین دلایا فارم ایڈوائزری سنٹر منیجر ملتان لیاقت علی نے مکئی کی جدید کاشت کے اہم نکات پر روشنی ڈالی اور کاشتکاروں کے سوالات کے جواب دیئے ایف ایف سی کے ہیڈ ایگری سروس وہاڑی سینئر ایگزیکٹو سعید جاوید ملک نے مکئی کھادوں کے متوازن استعمال اور زرعی زمینوں کی زرخیزی کی نگہداشت کے موضوع پر سیر حاصل معلومات دیں اور بتایا کہ اب جدید طریقہ کاشت اور کھادوں کے متوازن استعمال سے مکئی کی پیداوار 20 من فی ایکڑ بڑھا کر آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں ایف ایف سی ٹیم نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے اور شرکا میں زرعی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں