وہاڑی، میڈ یکل سٹور کے تمام قا نونی تقا ضے پورے کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:00

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ میڈ یکل سٹور کے تمام قا نونی تقا ضے پورے کئے جائیں، میڈ یکل سٹور ما لکان کو جو ٹر یننگ دی گئی ہے اس کے مطابق اپنے سٹور کا ریکار ڈ مر تب کر یں تاکہ کسی قسم کی پر یشانی کا سا منا نہ کر نا پڑے۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ، سیکر ٹری کوالٹی کنٹرول بور ڈ روبینہ تاج، ڈاکٹر احمد نواز اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں میڈیکل سٹور کے بارے میں 12کیسز زیر بحث لائے گئے ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہاکہ تمام میڈ یکل سٹور پر کو الیفائیڈ پرسن کا ہونا انتہائی ضر وری ہے میڈیکل سٹور کا سیل اورپر چیز ریکارڈ مر تب کیا جائے اور میڈیسن کی کمپنی وارنٹی ریکارڈ کا موجو د ہونا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ میڈیکل سٹور ما لکان کو ٹریننگ دینے کا مقصد یہی تھا کہ وہ اپنے میڈیکل سٹور کو اچھے طر یقے سے چلا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جو میڈیکل سٹور ما لکان ٹریننگ سے رہ گئے ہیں ان کی بھی ٹریننگ کر ائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں