ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کو ایک مثالی علاج گاہ بنا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کو ایک مثالی علاج گاہ بنا جا رہا ہے جہاں لوگوں کو بہترین طبی سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں ہیلتھ کونسل کا بجٹ مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے جس سے فوری ضرورت کے کام ترجیح بنیادوں پر کرائے جارہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد فاضل ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفرخان، فارماسسٹ روبینہ تاج، ایس ڈی او محمد موسی اور دیگر افسران موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کولڈ چین سٹور بنا یا جا رہا ہے جس سے مقررہ درجہ حرارت پر رکھنی والی ادویات اور ویکسین کو محفوظ کر نے میں آسانی ہو گی۔

(جاری ہے)

تاکہ مر یضوں کو بر وقت اور صیحح حالت میں ادویات اور ویکسین فراہم کی جاسکے۔اجلاس میں ریسورس سنٹر ڈی ایچ کیو کی تزئین و آرائش کی بھی منظوری دی گئی ریسورس سنٹر کئی سالوں سے بند پڑا تھا۔ ریسورس سنٹر کی بحالی سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی پیشہ وارانہ ٹریننگ ،مختلف آگاہی سیمینار اور دیگر تر بیتی ورکشاپ کروانے میں آسانی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ریسورس سنٹر اور کولڈچین سٹور کے اعلی معیار کا تعمیر اتی کام کروایا جائے۔تاکہ یہ تر قیاتی کام دیر پا رہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو انتہائی صاف ،شفاف طریقے سے خرچ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں