ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہم سب کو مل کر مسلسل اقدامات جاری رکھنےہو ں گے،ڈپٹی کمشنروہاڑی

جمعرات 8 ستمبر 2022 20:14

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنروہاڑی صفدر حسین ورک نے کہاہے کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے اس سے بچاؤ کیلئے ہم سب کو مل کر مسلسل اقدامات جاری رکھنا ہو گا انسداد ڈینگی ٹیمیں مچھر کی افزائش نسل کی روک تھام کیلئے بھر پور کاوشیں جاری رکھیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں متحرک ہو کر پوری کریں سرولنس کے عمل کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں تمام ہاٹ سپاٹس کو باقاعدگی سے کلیئر کریں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کو آگاہی دینے میں بھی کو ئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور تمام محکمے اپنے اپنے طورپر عوام میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے ان خیالا ت اظہار اپنے آفس میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پراے ڈی سی ریونیو سید خالد محمو دگیلانی، اے ڈی سی جنرل سید وسیم حسن، اے سی وہاڑی نعمان محمود،اے سی بوریوالا عبدالباسط صدیقی، اے سی میلسی فیصل احمد، اے سی ایچ آر ایم محمد شفیق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد، سی ای او ایجو کیشن محمد اسلم اعجاز، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد نواز، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، ایس این اے خرم سلیم،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر چوہدری عاصم ہدایت،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اعجاز حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات سرفراز انجم، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان خان بدھ،سی او ایم سی وہاڑی علی احمد صابر،سی او ایم سی بوریوالا اکرم واہلہ،منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل سعدیہ اسلم،ای ٹی او رائے بشیر احمد کھرل،ڈی ایس او مسرت شاہین اور دیگر افسران موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں