وہاڑی کا علاقہ پیر مراد منشیات کا گڑھ بن گیا

جگہ جگہ منشیات کی فروخت ہو رہی ہے، پولیس کا کارروائی سے گریز

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 مئی 2019 17:16

وہاڑی کا علاقہ پیر مراد منشیات کا گڑھ بن گیا
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ ) وہاڑی کے گنجان آباد رہائشی علاقہ پیرمراد کے رہائشیوں نے ڈپی اووہاڑی کودی گئی اجتماعی درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ پیرمرادکالونی اس وقت منشیات کاگڑھ بن چکی ہے۔ جگہ جگہ چرس،افیون،ہیروئن کے علاوہ میڈیکل سٹوروں پرنشہ آورانجکشن کی فروخت سرعام ہورہی ہے جبکہ پولیس تھانہ صدرکسی قسم کی کارروائی نہیں کررہی۔

منشیات کے استعمال سے نہ صرف نوجوان نسل بلکہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے علاوہ ہرعمرکے مردوخواتین بھی اس کا شکارہورہے ہیں جبکہ منشیات کے عادی افرادنشہ آوراشیاءکی خریداری کیلئے گھریلوسامان کی چوری کے مرتکب ہورہے ہیں ۔یہ لوگ گھریلواشیاءچوری کرکے فروخت کرنے کے بعدمنشیات خریدلیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے ڈی پی اوسے پیرمرادکالونی میں اپنی نگرانی میں انسانیت کے دشمن منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کرنے کامطالبہ کیاہے۔

ان کا یہ بھی کہناہے کہ منشیات کے عادی افرادمنشیات استعمال کرنے کے بعدگلیوں محلوں میں اول فول بکتے دکھائی دیتے ہیں اور لوگوں کو پریشان کرنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ان نشے کے عادی لوگوں کی حرکات کے باعث ان کے گھر والے بھی شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ان آوارہ مزاج افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اور علاقہ کی پولیس کی بھی سرزنش کرتے ہوئے اسے منشیات فروش عناصر کے خلاف بھر پور انداز سے کارروائی کرنے کی ہدایت کی جائے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں