وہاڑی:ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کیے، مختلف شعبوں کا معائنہ

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 13 ستمبر 2019 15:48

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،13ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ ) وہاڑی کے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین سے عزت و احترام سے پیش آجائے۔ اراضی ریکار ڈ سنٹر میں کسی بھی ٹاؤٹ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ کھیوٹ اور میوٹیشن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں