وہاڑی کو خوبصورت اور سرسبز شہربنانے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں،عرفان علی کاٹھیا

مین شاہرائوں،چوکوں اور رہائشی علاقوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، میونسپل کمیٹی ،ہائی ویز،محکمہ ایجویشن اور دیگر اداروں کے اہلکار مشترکہ طورپراس مہم میں حصہ لے رہے ہیں، شجر کاری مہم کے دوران ہزاروں پودے لگائے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعرات 12 جولائی 2018 23:44

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وہاڑی کو خوبصورت اور سرسبز شہربنانے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مین شاہراہوں،چوکوں اور رہائشی علاقوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی ،ہائی ویز،محکمہ ایجویشن اور دیگر اداروں کے اہلکار مشترکہ طورپراس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

شجر کاری مہم کے دوران وہاڑی میں ہزاروں پودے لگائے جائیں گے اور ان کی آبیاری اور حفاظت کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا بھی خصوصی تعاون درکار ہے کہ وہ پودوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وہاڑی لاج حاصلپور روڈ میں ہفتہ صفائی و شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عبدالجبار،چیف ایگزیکٹوآفیسر آفیسر شوکت علی طاہر،چیف آفیسر بلدیہ رائو نعیم خالد ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد معروف چوہدری ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزسید غلام محمد بخاری،صدرضلعی بار ایسوسی ایشن وہاڑی فیاض حسین لکھویرا،صدرانجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری رائوخلیل اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی شناخت اس کی صفائی ستھرائی سے ہوتی ہے کہ یہ شہر کیسا ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو متحرک ہو کرصفائی مہم کو کامیاب بنانا ہے تاکہ ہمارا شہر ،سڑکیں اور گلی محلے خوبصورت نظرآئیں۔رہائشیوںکو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈالنا ہو گا۔ تاکہ وہاں سے میونسپل کمیٹی کے اہلکار کوڑاکرکٹ کو اُٹھا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہاکہ ہمارے ماحول کو خوشگوار اور خوبصورت بنانے کے لئے درخت اہم کردار اداکرتے ہیں۔ ہفتہ صفائی کے ساتھ ساتھ ہفتہ شجرکاری کا بھی آغاز کیا گیا ہے تاکہ سڑکوں کے کنارے،چوکوں اور دیگر اداروں میں پودے لگائے جائیں۔درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارے ماحول کو ٹھنڈابھی کرتے ہیں۔یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے حصے کے پودے ضرور لگائیں جوکہ ہماری آنے والی نسلوں کی بقا ء کے ذمہ دارہیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے ہفتہ صفائی و شجر کاری مہم کا افتتاح کیااورحاصلپور روڈایک پودا بھی لگایا۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ رائو نعیم خالد نے ہفتہ صفائی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں