خطرناک اور مخدوش عمارتوں کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کی جائے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

بدھ 12 دسمبر 2018 21:24

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ خطرناک اور مخدوش عمارتوں کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ یہ عمارتیں کسی بھی قسم کی جانی یا مالی نقصان کا باعث نہ بنیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کی خطرناک عمارتوں کی فہرست کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور ایسی سرکاری عمارتیں جو مرمت و تزئین وآرائش کے بعد قابل استعمال ہوسکتی ہیںان کو قابل استعمال بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں خطرناک عمارتوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جس میں ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ ،اے ڈی سی جنرل غلام یٰسین، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین،سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر،صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں