ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا وہاڑی ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

بدھ 30 جنوری 2019 22:47

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عاقل حسن چوہان نے سینئر سول جج میا ں شاہد جاوید ،پبلک پراسیکوٹر محمد قاسم اور صدر بار کونسل وہاڑی محمد شکیل تارڑ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے اندرون جیل تمام بارکوں کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور مر یضوں کی عیادت کی۔ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے 4اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر نے کا حکم دیا۔ اس مو قع پر سپر نٹنڈ نٹ جیل خالد بشیر ، ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)رضوان سعید، ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ (جو ڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ ) یاسر اعجاز ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صہیب اسلم اوردیگر افسران و اہلکار مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں