ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، اراضی ریکارڈ سنٹر، کلب روڈ کا دورہ

ہفتہ 22 جون 2019 22:11

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی، اراضی ریکارڈ سنٹراور کلب روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چلڈرن وارڈ میں این آئی سی یو اور آئی سی یو کا معائنہ کیا اورچلڈرن آئی سی یو کو آکسیجن گیس کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے اضافی آکسیجن سلنڈر لگانے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا کہ آکسیجن سلنڈر کی کسی صورت بھی کمی نہیں آنی چاہیے۔چلڈرن آئی سی یو پر خصو صی توجہ دی جائے۔چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر حفیظ احمد نے اس موقع پر بتایا کہ چلڈرن آئی سی یو میں ہر وقت وافر مقدار میں آکسیجن سلنڈر موجود ہو تے ہیں۔ چلڈرن آئی سی یو میں بچوں کو ہر طرح طبی سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے چلڈرن وارڈ میں مریض بچوں کی عیادت بھی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل ، اے پی ایم او ڈاکٹر ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔بعدازاںڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اچانک اراضی ریکارڈ سنٹروہاڑی کاوزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے ملاقات کر کے مسائل معلوم کئے۔

سائلین نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے کام پر اعتماد کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر انچارج سنٹر کی سرزنش کی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ صفائی کی صورتحال کو ہر لحاظ سے بہتر بنا یا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کلب روڈ پر ٹف ٹائلز کے تنصیب کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کو اعلی معیار کا بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفرخان، ڈ ی ڈی لوکل گورنمنٹ رشید احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں