وہاڑی،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ کے تبادلہ ،پٹواریوں ،کلرکس کا ہڑتال کی آڑمیں دفاتر سے غائب رہنامعمول بن گیا

سائلین عملہ کی عدم دستیابی کے سبب خوار ہوکررہ گئے دفتری امور ٹھپ،شہریوں کاوزیراعلی پنجاب،کمشنرملتان سے کارروائی کا مطالبہ

منگل 6 اکتوبر 2020 18:39

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ کے تبادلہ کوایشو بناکرضلع بھر کے پٹواریوں اورکلرکس کا ہڑتال کی آڑمیں دفاتر سے غائب رہنامعمول بن گیا،سائلین عملہ کی عدم دستیابی کے سبب خوار ہوکررہ گئے دفتری امور ٹھپ،شہریوں کاوزیراعلی پنجاب،کمشنرملتان اور ڈپٹی کمشنرسے کام نہ کرنیوالے عملہ کے خلاف کاروائی کامطالبہ شہریوں ندیم،احمد،ہارون،شہزاد،عامر،کاشف،تنویر،شاہزیب،عمران ودیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سابق اے سی بورے والارانااورنگزیب کے تبادلہ کوجوازبناکرضلع بھرکے پٹواریوں سمیت محکمہ ریونیوکے ملازمین نے بلاجوازہڑتال کررکھی ہے جس کے باعث ریونیوکے تمام امورٹھپ ہوکررہ گئی ہیں رہی سہی کسر ایپکاکے نام نہادگروپس نے ریونیومحکمہ کے ساتھ الحاق کرکے پوری کردی ایپکااتحادسے ڈی سی آفس کے دیگر شعبہ جات کے ملازمین بھی اپنے کام چھوڑکران کے احتجاج میں بیٹھ گئے ہیں شہریوں نے بتایا کہ عملہ کی عدم موجودگی کے باعث کوئی بھی کام نہیں ہورہاملازمین کام سے بچنے کیلئے آئے روز بلاجوازاحتجاج کرکے حکومتی خزانے سمیت عوام کے قیمتی وقت کو ضائع کررہے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنروہاڑی سے فوری نوٹس لے کر کام چوراوربہانے خور ملازمین کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں