معیاری کھاد و زرعی ادویات کی فراہمی ہر صور ت یقینی بنائی جائے ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 14 دسمبر 2021 18:20

وہاڑی۔14دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 14 دسمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ معیاری کھاد و زرعی ادویات کی فراہمی ہر صور ت یقینی بنائی جائے کھاد کی سرکاری نرخوں پر فروخت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جعلی کھاد بیچنے اور مہنگے داموں کھاد فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر بھی کڑی نظر رکھی جائے ،بلاتفر یق کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور مقدمات کااندراج کیا جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اور ضلعی زرعی ٹاسک فورس اور کھاد میں ملاوٹ کے خلاف مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلا نی، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکرعلی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ زراعت محمد رمضان آسی، صدر کسان اتحاد افتخار چوہدری، جنرل سیکرٹری اکرم کمبوہ،نصیر کھو کھر، ضلعی صدر کھاد ڈیلرز ایسو سی ایشن چوہدری بشارت ا ور کھاد کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضا ل چوہدری نے مزید کہا کہ کھاد و زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنیوالے قومی مجرم ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں