گورنمنٹ سکول کا ہیڈ ماسٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کی حراست میں دلبرداشتہ ہو کر چل بسا

جمعرات 16 جون 2022 00:22

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2022ء) گورنمنٹ سکول کا ہیڈ ماسٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کی حراست میں دلبرداشتہ ہو کر چل بسا تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے دو روز قبل گورنمنٹ ہائی سکول 228 ڈبلیو بی وہاڑی کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد شفیق کو ایک سرکاری سکول ٹیچر کو ہراساں کرنے اور قابل اعتراض تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزم زہنی اذیت اور ایف آئی اے حکام کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر جانبحق ہوگیا حکام نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردی ہے گرفتاری کے وقت بھی اس نے ایف آئی اے کی ٹیم سے کہا تھا کہ پہلے آپ فریقین کو سماعت کرلیں قصور وار ثابت ہوجاؤں تو گرفتاری کر لی جائے لیکن اس کی ایک نا سنی گئی انتہائی ذمہ دار زرائع سے معلوم ہوا ہے گزشتہ دو سال سے ایک سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر سے اس کی دوستی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر شادی نہیں کر پارہے تھے چند ماہ قبل ہیڈ ماسٹر محمد شفیق نے شادی کرنے کی حامی بھر کر خاتون ٹیچر کے والدین سے رشتہ مانگا تو جواب ملا کہ آپ ہماری برادری کے نہیں ہے شادی کا خیال دل سے نکال دو خاتون ٹیچر کے قریبی جو مبینہ طور پر ایف آئی اے میں بڑے آفیسر ہیں نے سائبر کرائم ونگ ملتان کے حکام سے ساز باز ہو کر بغیر انکوائری کے مقدمہ درج کروا کر گرفتاری عمل میں لائی گئی اس کے فوٹو میڈیا کو بھی جاری کردیے گئے دوران تفتیش شدید زہنی اذیت دی گئی جس دلبرداشتہ ہو کر جانبحق ہو گیا جانبحق ہیڈ ماسٹر محمد شفیق کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے ظعیف باپ اور بیٹی کا واحد سہارا تھا مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی سابق چیئرمین بلدیہ نادر علی بھٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے واقعہ کے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی.

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں