حکومت پنجاب کی ہدایت پر چکن کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

پیر 1 اپریل 2024 17:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ماہ رمضان میں چکن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو چکن اور انڈوں کے حصول کیلئے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار پولٹری ایسو سی ایشن کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پولٹری ایسو سی ایشن، فارمز اور سپلائرز کو چکن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو ماہ رمضان کو ریلیف دیا جاسکے جس پر پولٹری ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں چکن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا ، حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے بھرپو ر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، پولٹری ایسو سی ایشن، فارمز اور سپلائرز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں