بو رڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ جا معہ واہ کی چو تھی میٹنگ کا انعقاد

تحقیق سے متعلقہ عنوانات اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کی جی ای سی کی منظوری دی گئی

بدھ 25 جنوری 2017 16:31

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) بو رڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ (BASR) جا معہ واہ کی چو تھی میٹنگ کا انعقاد جامعہ واہ کے سیمینار ہال میں کیا گیا ۔نا ئب امیر ِ جامعہ جامعہ واہ ،پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان شاد ستارہ امتیاز (ملٹری ) نے میٹنگ کی صدارت کی۔اہم افسران ،ڈینز ،ڈائریکٹرز اور جا معہ واہ کے سینئر اساتذہ اس موقع پر موجود تھے۔

ڈائر یکٹر آر اینڈ ڈی اورجنرل منیجر پی او ایف گدوال نے پی او ایف کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

بورڈ نے با ئیو سائنسز،کیمسٹری،میتھمیٹکس ،فزکس اور ایجو کیشن کے شعبہ جات میں پی ۔ایچ ۔ڈی کے ڈگری پروگراموں کا آغاز کرنے پر غور کیا ۔مینجمنٹ سائنسز میں دو سالہ ایم ۔بی۔اے اور ایم ۔ایس کے ڈگری پروگراموں ،کمییو ٹر سائنسز میں ایم ۔ایس،سول ،کیمیکل اور میکاٹرو نکس انجینئرنگ کے پروگرامو ں میں ایم ۔ایس کے آغاز کی سفارش کی تاکہ ضروری ترامیم کے بعد اسے اکیڈیمک کونسل اوربورڈ آف گورنرز کوحتمی منظوری کے لئے جمع کروایا جاسکے ۔بورڈ نے تحقیق سے متعلقہ عنوانات اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کی جی۔ای۔سی کی بھی منظوری دی۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں