ظ* ثقافت و کلچر کے فروغ کے لئے نجی شعبہ کا نمایاں کردار ہے، مرزا محمد آفریدی

۵ دیگر ممالک کے ساتھ بہترین ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ

اتوار 28 جنوری 2024 20:25

( واہ کینٹ (ان لائن ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ ثقافت و کلچر کے فروغ کے لئے نجی شعبہ کا نمایاں کردار ہے دیگر ممالک کے ساتھ بہترین ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے ٹیکسلازیلدار ہائوس میںانٹر نشنل اورنج فیسٹیول کا انعقاد دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرتا ہے،ثقافت کے فروغ کے حوالے سے اس طرح کے پروگرام خوش آئند ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا زیلدار ہائو س میں منعقدہ انٹر نیشنل اورینج فیسٹول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سیوزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، ڈین آف ڈپلو میٹک ،ڈین آف کوسا، میز بان تقریب چئیرمین اعلان ریسرچ، اور پاک رومانیہ فرینڈزشپ کے کنٹری پریذیڈنٹ زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ نے بھی خطاب کیا،اورنج فیسٹیول میں بنگلہ دیش ، ترکی ، سری لنکا سمیت چالیس سے زائد ممالک کے سفیروں ،ملٹری و سول اتاشیوں نے اپنے اہل خانہ سمیت شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میںفخر سادات سردار سید محمد علی شاہ ، سادات فا?نڈیشن کے سرپرست اعلیٰ (ر) کرنل سید کاظم رضا، اسید رضوان حیدر ایڈووکیٹ،سید محمد رضا، علی حیدر نقوی، سمیت دیگر شریک تھے، فیسٹیول میں مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے جن میں مقامی سطح پر تیار فن پاروں کی نمائش کی گئی پتھر سے تیار ہونے والے فن پاروں میں شرکانے گہری دلچسپی کا اظہار کیا فیسٹیول کی خاص بات یہاں کے روایتی کھیل تھے جس میں پتھر اٹھانے کا مقابلہ ، گھوڑا ڈانس اور دیگر روایتی کھیل شامل تھے جو علاقائی ثقافت کو نمایاں کرتے تھے،مہمانوں کی تواضع ریڈ بلڈ مالٹوں اور جوس سے کئی گئی جبکہ زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ کی جانب سے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا، سید جرار علی، انک عثمان، اور سید احسن شاہ مہمانوں کا استقبال کرتے رہے،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انرظامات کئے گئے تھے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں