واہ کینٹ میں ٹریفک کا المناک حادثہ،تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق

منگل 27 دسمبر 2022 22:30

, واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2022ء) واہ کینٹ میں ٹریفک کا المناک حادثہ،تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب واہ کینٹ میں جی ٹی روڈ پر باہتر موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے تیز رفتار ٹرالر2موٹر سائیکل سواروں کو کچلتے ہوئے قریبی آبادی کے ایک گھر میں جا کر ٹکرا گیا جسکی وجہ سے تین افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں راولپنڈی ریفر کر دیا گیاجبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں جسکی وجہ سے ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کے متعلق تفصیلات نہ مل سکیں

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں