تھانہ واہ کینٹ کے مشہور ریپ کیس کا فیصلہ، ملزم کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

ہفتہ 18 نومبر 2023 21:17

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) سردار حامد حسین ایڈیشنل سیشن جج ون ٹیکسلا نے تھانہ واہ کینٹ کے مشہور ریپ کیس میں سفاک ملزم کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم جواد علی ولد وحید اختر شاہ سکنہ 18ایریا واہ کینٹ کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں, 376 PPC کے جرم کے تحت ایف آئی آر نمبر596/2021، متاثرہ بچی کے والد طاھر محبوب کی مدعیت میں درج تھی۔

ملزم پر ساڑھے تین سال کی بچی کو ورغلا کر ریپ کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کا ٹرائل اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت قائم شدہ عدالت زیر سربراہی سردار حامد حسین ایڈیشنل سیشن جج۔ون۔ ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

(جاری ہے)

مدعی اور ننھی معصوم متاثرہ بچی کی طرف سے مقدمہ کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم نے کی مدعی کے وکیل طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ ملزم نے ایک معصوم پھول کی عصمت دری کی اور ملزم کا یہ عذر کہ اس کی عمر بوقت وقوعہ 18سال سے کم تھی اس کے سنگین جرم کے ارتکاب اور اس معصوم بچی سے ھونے والی زیادتی جو کہ میڈیکل سے ثابت شدہ ھے کی وجہ سے ملزم کو کسی رعایت کا مستحق نہیں کرتی علاوہ ازیں استغاثہ اپنا کیس دوران ٹرائل ثابت کر چکا ھے جس پر سردار حامد حسین ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا نے طاھر محمود راجہ ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئیملزم جواد علی کو عمر قید اور تین لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سناتے ھوئے فوری تحویل میں لے کر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں