ایف جی پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین واہ کینٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

بدھ 24 جنوری 2024 22:02

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) یف جی ای آئی کینٹ اینڈ گیریژن واہ ریجن کے زیر اہتمام ریجنل ڈائریکٹر کرنل یاسرعلی شاہ کی زیر سرپرستی ایف جی پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین واہ کینٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ریجنل سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں اور کالجز کے اساتذہ اور طلبا کو اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

اس تقریب میں ان اساتذہ اور طلبا کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنھوں نے تعلیمی ، نصابی ، ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس تقریب میں واہ ریجن کے اساتذہ ، طلبا اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ریجنل ڈائریکٹر کرنل یاسرعلی شاہ نے اساتذہ اور طلبا کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ریجن کو اس بات کا احساس ہے کہ معیاری تعلیم ہی کسی ملک یا ملت کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں موجود اساتذہ اور طلبا ہمارے ریجن اور ہماری قوم کا اثاثہ ہیں۔ تقریب میں بریگیڈیر قمر ظہیر ڈائریکٹر سکیورٹی پی او ایف واہ بریگیڈیر محمد ظفر ڈائریکٹر کالجز ایف جی ای آئی کینٹ اینڈ گیریڑن راولپنڈی اور میجر جنرل راشد محمود ہلال امتیاز ملٹری ڈائریکٹر جنرل (کمرشل ) پی او ایف واہ کینٹ نے خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی میجر جنرل راشد محمود نے کالج لائبریری کے لیے ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا تحفہ دیا۔

انھوں نیاساتذہ اور طلبہ کی محنت کی تعریف کی اور واہ ریجن کے اس احسن قدم کو خوب سراہا۔ تقریب کے آخر میں ریجنل ڈائرکٹر کرنل یاسرعلی شاہ نے مہمانانِ گرامی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ یہ تقریب ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج برای?خواتین واہ کینٹ میں منعقد کی گئی اس تقریب کے آرگنائزرز لیفٹنٹ کرنل رفعت نواز ، مسز شائستہ انجم اور مسز ثمینہ خالد تھے اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر صفیر صدف اور 3ارشاد احمد نے ادا کیے۔۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں