واہ کینٹ ، نوجوان کو تیز رفتار ڈمپر نے بری طرح کچل دیا ،موقع پر جاں بحق

جمعرات 17 فروری 2022 23:31

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2022ء) واہ کینٹ کے نوجوان کو ٹیکسلا انڈر پاس میں تیز رفتار ڈمپر نے بری طرح کچل دیا راجہ عمر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو فوری طور پر پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گھر سے اپنی ڈیوٹی پر جانے والے نوجوان راجہ عمر کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ فیصل اقبال ٹائون فیزٹو کا رہائشی راجہ عمر نامی نوجوان جو کہ نیوی کا ملازم تھا اور اپنے موٹر سائیکل پر اپنی ڈیوٹی کے لیے نیول ہیڈ کوارٹر جا رہا تھا کہ ٹیکسلا انڈر پاس میں تیز رفتار ڈمپر نے بری طرح کچل دیا جس سے راجہ عمر نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دی پوسٹمارٹم کے بعد گھر سے ڈیوٹی جانے والے کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا عوامی حلقوں نے موٹروے پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹریفک حادثات روزکا معمول بن چکے ہیں تیز رفتاری اور پریشرہارن کا استعمال انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہا ہے جبکہ موٹروے پولیس نے ان ڈرائیوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور عیاشی کی نوکری اور اچھی تنخواہیں ملنے کی وجہ سے اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دینا توہین سمجھتے ہیں موٹروے پولیس کے اعلیٰ زمہ داران نوٹس لیں اور اچھی ڈیوٹی کے حامل افسران کو یہاں تعینات کریں تاکہ آئے روز انسانی جانوں کا ضیاع رک سکے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں