ظ*سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت بہترین انفرا سٹرکچرفراہم کر رہی ہے، صادق سنجرانی

اتوار 26 فروری 2023 19:55

ی* واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2023ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ٹیکسلا اور خیبرپختونخواہ کی گندھاراتہذیب پاکستان کی سیاحت کے فروغ کے لیے مرکزی اہمیت کی حامل ہے اس کے ذریعے دنیابھر میں پاکستان کانا صرف مثبت چہرہ اجاگر ہوتا ہے بلکہ معیشت بھی مضبوط ہوتی ہے پاکستانی ثقافت،لوک ورثہ اورتاریخ کے علاقہ میں گہرے اثرات ہیں دنیا کے مختلف ممالک کے سفیروں کی یہاں موجودگی اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان تہذیب وثقافت سے مالامال ایک پرامن ملک ہے اور اس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے زیلدارہاؤس کی کاوشیں قابل تحسین ہیںبہترین تقریب منعقد کرنے پر منتظمین کومبارکبادپیش کرتاہوں ان خیالات کااظہارانھوں نے زیلدارہاؤس ٹیکسلامیں منعقدہ دسویں اورنج فیسٹیول کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا میزبان تقریب سید احسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورنج فیسٹیول کے انعقاد کابنیادی مقصد پاکستان کی سیاحت بالخصوص ٹیکسلا کی تہذیب ،ثقافتی ورثہ اورمقامی کاریگروں کی ہنرمندی کا فروغ ہے ٹیکسلا میں گندھاراتہذیب و ثقافت پر مشتمل تاریخی مقامات ہیں اورہم ماہرین کے ساتھ مل کرٹیکسلا کو ورلڈ سٹی آف ہیریٹج کا درجہ دلوانے کے لیے کوشاں ہیںاس موقع پر ڈین آف کوسا کرنل نکولس نے بھی خطاب کیا تقریب میں دفاعی اتاشی ترکمانستان، عطا جان ڈپٹی ڈین آف کوسا۔

(جاری ہے)

صدر کوسالا، نوابزادہ عماد خان ،سینیٹر نصیب اللہ ،سینیٹرعبدالقادر،سینیٹر ارباب عمر،سینیٹر زیشان خانزادہ ،جنرل خالد جعفری ،جنرل یعقوب،وزیراعظم کے معاون خصوصی سردارسلیم حیدر، سرداراشعرحیات ،ڈیفنس ایڈوائزرسعودی عرب،دفاعی اتاشی سرلنکا،بر ٹش ملٹر ی ایڈوائزر،ڈاکٹر توقیر شاہ سابق پرنسپل سیکرٹری ،جنرل حافظ مسرور،پرنسپل سیکرٹری حارث رحمان ،کرنل کاظم رضا،محمد رضا،سیف علی کاظمی،محمد علی شاہ ،سیدرضوان حیدرایڈووکیٹ ،سید جرارعلی ،سیدعلی نقی حیدر،سید عمران حیدر،ڈاکٹر سید اسد علی ،وقاص نقوی ایڈووکیٹ سمیت 50ممالک کے سفراء، قونصلرجنرل ،ہائی کمشنر ز،ٹورازم کے حکام اورمعززین علاقہ کی کثیر تعدادموجود تھی قبل ازیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاکہناتھاکہ سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت بہترین انفرا سٹرکچرفراہم کر رہی ہے میڈیا اورمقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ گندھار اتہذیب کے اس خوبصورت کلچر کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔

دنیا بھر کے سفیریہاں موجودہیں اوروہ اپنے ممالک کومثبت ایڈوائزری نوٹس بھیجیں گے اوردنیاکو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان دہشت گرد نہیں بلکہ پرامن اورتہذیب وثقافت سے مالامال ملک ہے علاقائی وملکی تہذیب وثقافت اورسیاحت کو اجاگرکرنے سے ہوٹل ،ریسٹورنٹ اور روزگارکے مواقع پیداہوتے ہیں اوریہی علاقہ وملک کی اصل خدمت ہی

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں