وزیرآبادمیں بیشتر ہائوسنگ کالونیاں جی ڈی اے کے ضابطوں سے آزاد

وزیرآباد میں کم و بیش 22ہائوسنگ کالونیاں زیر تعمیر ہیں جن میں سے صرف دو منظور شدہ ہیں

جمعہ 30 جولائی 2021 15:13

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) وزیرآبادمیں بیشتر ہائوسنگ کالونیاں جی ڈی اے کے ضابطوں سے آزاد۔کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری راستے کالونیوں میں ضم۔میونسپل سروسز بھی نا پید۔کالونیوں کو سرکاری سیوریج سسٹم سے منسلک کر کے شہر کا نکاسٴی آب بھی خراب کر دیا گیا۔گوجرانوالا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی منظور شدہ اور مکمل ہائوسنگ کالونیوں کا با ضابطہ اعلان کرے۔

وزیرآباد میں کم و بیش 22ہائوسنگ کالونیاں زیر تعمیر ہیں جن میں سے صرف دو منظور شدہ ہیں۔ بیشتر ہائوسنگ کالونیوں میں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔کالونیوں میں رہائش پذیر لوگ پانی خرید کر پیتے ہیں۔ بیشتر کالونیوں کا پانی لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہو گیا ہے۔بعض ہائوسنگ سوسائٹیوں میںکروڑوں روپے مالیت کے سرکاری راستے بھی شامل کر لئے گئے جس کی وجہ سے ملحقہ آبادیاں لینڈ لاک ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہائوسنگ کالونیوں کے مالکان نے اثر و رسوخ استعمال کر کے اپنی کالونیوں کے نکاسٴی آب کو سرکاری سیوریج سسٹم کے ساتھ منسلک کر والیا ہے جس کیوجہ سے میونسپل کمیٹی کے اپنے سیوریج پائپ بیشتر مقامات سے بندہو گئے ہیں اور گندہ پانی آبادیوں میں جمع ہو نے سے صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔میونسپل کمیٹی میںسیوریج کے حوالے سے شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔

ہائوسنگ کالونیوںکے مالکان نے اثر و رسوخ استعمال کر کے میونسپل کمیٹی کی حدود میں اضافہ کروالیا اور میونسپل سروسز استعمال کر نے لگے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی تعداد 180تھی جو کئی سالوں کے بعد سمٹ سمٹا کر 122رہ گئی ہے جس کو میونسپلٹی کی حدود کے اضافے کے بعد ہاوسنگ کالونیوں تک پھیلادیا گیا ہے ۔عملہ صفائی میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ صحت و صفائی کے مسائل گھمبیر تر ہو گئے ہیں۔

گذشتہ ماہ جی ٹی روڈ پر بچوں کے لئے بنائے چھوٹے سے جائے لینڈ کو تحصیل کونسل نے بند کرا دیا تھا جبکہ ہائوسنگ کالونیوں کے قریب جائے لینڈ بنانے کی اجازت دے دی گئی جن کے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائوسنگ کالونیوں سے سرکاری راستے واگزار کروائے جائیں اور سرکاری سیوریج نظام کو ان کالونیوں الگ رکھاجائے تاکہ صحت صفائی کے مسائل پیدانہ ہوں۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں