دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:07

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) نواحی موضع بھروکی چیمہ میں اراضی کے تنازعہ پر دو متحارب گروپوںکے درمیان فائرنگ کے نتیجے میںایک خاتون جاں بحق۔خاتون فائرنگ رکوانے کے لئے اپنے بھائیوں کی طرف گئی تھی۔ایک گولی خاتون کے سر میں لگی ۔فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جار ی رہا۔ ایک سال قبل بھی غوری گروپ کا ایک فرد جاں بحق ہو چکا ہے ۔

پولیس نے اطلاع ملنے کے با وجود روائتی سستی کا مظاہرہ کیااور بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی۔ تفصیلات کے مطابق موضع بھروکی چیمہ میں سیف وڑائچ گروپ اور غوری گروپ کے درمیان ساڑھے بارہ یکڑ اراضی کا تنازعہ چلا آرہا ہے جس پر قبضہ کی کوشش بھی ہوتی رہی۔اسی نوعیت کی کوشش میں آج دونوں گروپوں میں پھر فائرنگ شروع ہو گئی جو کم و بیش ایک گھنٹہ تک جار رہی اور پورا گائوں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگااور ہر طرف خوف کے سائے اور کرفیو کا سماتھا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے دوران غوری گروپ کی ایک ہ خاتون 40سالہ ریحانہ اسلم فائرنگ رکوانے کے لئے اپنے بھائیوں کی طرف جا رہی تھی کہ ایک گولی اس کے سر میں آلگی۔ریحانہ اسلم شدید زخمی ہو کر گری اور بعد میںدم توڑ گئی۔ریحانہ مقتولہ کا ایک بچہ بھی ہے ۔اس تنازعہ میں غوری گروپ کا یہ دوسرا قتل ہے۔ پولیس نے روائتی سستی کا مظاہرہ کیا اور اطلاع ہونے کے باوجود ایک گھنٹہ تک موقع پر نہ پہنچی ۔نعش کو لواحقین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد پہنچا دیا۔صدر پولیس بھی مصروف تفتیش ہو گئی ۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں