ژوب کی ترقی و خوشحالی کا مشن جاری رہیگا ، جعفر خان مندوخیل نے عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے،باز خان مندوخیل

اتوار 7 دسمبر 2014 17:08

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) ژوب کی ترقی و خوشحالی کا مشن جاری رہیگا محسن ژوب شیخ جعفر خان مندوخیل نے ہر دور میں اور ہر فورم پر عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے مخالفین ہماری مشن سے خوفزدہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ( ق) ژوب کے سرپرست اعلیٰ باز خان مندوخیل نے ژوب پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنما حاجی عبدالباقی مندوخیل حاجی مشو خان ناصر نعمت خان مندوخیل اور دیگر بھی موجود تھے پاکستان مسلم لیگ( ق) ژوب کے سرپرست اعلیٰ باز خان مندوخیل نے کہا کہ صوبائی وزیر اور پارٹی کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے ژوب کی ترقی و خوشحالی جو مشن شروع کیاہے وہ جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ شیخ جعفر خان نے ہر دور میں اور ہر پلیٹ فارم پر عوام کی بات کی ہے اور عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے بھر پور جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ ژوب کی ترقی و خوشحالی کی مشن سے مخالفین ہمیشہ خوفزدہ رہے ہیں ژوب کے عوام نے ہر دور میں شیخ جعفر خان مندوخیل پر اعتماد کرتے ہوئے مفاد پرستوں کو مسترد کر دیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے انہیں سرپرست اعلیٰ نامزد کر کے خصوصی ٹاسک دیا ہے انشاء اللہ ژوب میں پارٹی کو مزید فعال بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ژوب میں ہر جگہ جہاں بھی کوئی ترقیاتی منصوبہ بنا ہے یا بن رہا ہے وہ شیخ جعفر خان مندوخیل کی مرہون منت ہے ژوب میں سول ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر ریزیڈنشل کالج ماڈل بوائز و گرلز سکولوں اور پولی ٹیکنک کاج کا قیام کسی سے پوشیدہ نہیں انشاء اللہ یہ منصوبے جلد مکمل ہونگے اور بہت جلد ژوب میں مزید اہم اور بڑے منصوبوں پر کا م کا آغاز ہو گاانہوں نے کہا کہ ژوب میں سویٹ ہوم قائم کر کے سنیٹر شیخ ہمایوں خان مندوخیل نے عوام کے دل جیت لئے ہیں ہم زبانی جمع خرچ اور داعووں کی سیاست پر کوئی یقین نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں