گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کو مبارکباد

پیر 13 مئی 2024 19:04

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پشتون ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحمن شیرانی نے کہا ہے کہ جعفر مندوخیل کا گورنر بلوچستان بننا پشتون بیلٹ خصوصا ژوب ڈویژن کیلئے باعث فخر ہے انھوں نے کہا کہ جعفر مندوخیل ایک منجھے ھوئے سیاستدان ھونے کے ساتھ ساتھ مسائل کو حل کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھنے والے شخصیت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ھیں جعفر مندوخیل کے گورنر بننے پر ژوب اور شیرانی کے عوام خوش ھیں اور ان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ھیں انھوں امید ظاہر کی کہ بحیثیت وفاق کا نمائندہ وہ صوبے اور وفاق میں بہتر انداز میں پل کا کردار ادا کریں گے اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ژوب شیرانی کے عوام کی جعفر مندوخیل سے بہت سی امیدیں وابستہ ھیں کیونکہ گزشتہ ایک عرصہ میں ژوب شیرانی میں کرپشن کے علاوہ کوئی کام نہیں ھوا ھے اور دونوں اضلاع گوناگوں مسائل اور پسماندگی سے دو چار ہیں امید رکھتے ھیں کہ جعفر مندوخیل ژوب شیرانی میں حسب سابق مسائل کے حل پر توجہ دیں گے تاکہ دونوں اضلاع میں پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں