سرینگر کی خاتون کا اپنے شوہر کو جموں کی ادھمپور جیل میں سرینگر منتقل کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 10 جولائی 2021 23:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے نظربند شوہر کو جموں کی ادھمپور جیل میں سرینگر منتقل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق صبا بانو نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین سال سے اپنے شوہرعرفان احمد میر سے ملنے سے قاصر ہیںکیونکہ انہیں گرفتارکرکے سرینگر سے تقریباً 250 کلو میٹر دورادھمپورجیل منتقل کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ادھمپورجانے کے لئے وسائل نہیں ہیں،مجھے اپنے سسرال والوں نے نکال دیا ہے اور میرے والدین میری مدد کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میںاپنے شوہر کا کیس بھی نہیں لڑسکتی کیونکہ میرے پاس مالی وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا شوہر عرفان احمد میرایک مزدور ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ انہیں جیل میں کیوں ڈلاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنی بیٹی کو دودھ پلانے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ اگر ان کے شوہر کو رہا نہیں کیاجاسکتا توکم از کم سرینگر جیل منتقل کیا جائے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں