ژوب، غریبوں کی مدد اور خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حاجی مٹھاخان کاکڑ

اتوار 23 دسمبر 2018 22:30

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2018ء) غریب عوام کی خدمت اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں غریبوں کی مدد اور خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے قمرالدین گستوئی اشئی وت اور شغالو کے 7000 ہزار گھرانوں میں پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار وزیراعلی کے مشیر برائے لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ حاجی مٹھاخان کاکڑ ڈپٹی کمشنر جبار بلوچ ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل نے شغالو میں پی ڈی ایم اے کے امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایسی کاکڑ خراسان محمد عارف کاکڑ تحصیلدار مہتاب شاہ اسرانہ حاجی شاہ زمان کاکڑ ۔

نسیم کاکڑ داود خان مندوخیل۔

(جاری ہے)

اختر شاہ کاکڑ حاجی اللہ نور کاکڑ ملک نور محمد لعون اور دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ یہ سر دست امداد ھے انشااللہ مستقل بنیادوں پر عوام کے مسائل حل کریں گے قحط سالی اللہ کی جانب سے اللہ تعالی سے اپنے بندوں پر رحیم اور باران رحمت کی دعا کرتے ھیں آج شغالو کے 500گھرانوں میں یہ سامان تقسیم کر رھے ھیں مزید گاڑیاں آرہی ھیں جو دیگر علاقوں کیمتاثرہ گھرانوں میں تقسیم کیا جائے گا سامان کی تقسیم منصفانہ ھو گی کسی کی حق تلفی نیہں ھو گی صوبائی مشیر نے کہا کہ علاقے میں صحت تعلیم آبنوشی مواصلات اور روزگار کی فراہمی جیسے مسائل حل کیے جائیں گے کاکڑ خراسان کے عوام کے مسائل کا احساس ہے انشاء اللہ ان کے توقعات سے بڑھ کر کام کریں گے کسی کو مایوس نہیں کریں گے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں