کچھ عناصر محکمہ صحت ژوب کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ، ناکام حربے استعمال کرتے ہیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ

پیر 10 فروری 2020 22:32

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2020ء) ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ، ڈاکٹر عبدالقیوم محمد اسماعیل زبیر شیرانی بوستان علی فضل امین مندوخیل اور گل زمان ناصر نے ای پی آئی سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ دوڈ پر حرم زئی کے قریب پھینکی گئی ادوایات اور ویکسین محکمہ صحت کی نہیں ہیںاور نہ ہی ہمارے سٹور کی ہیں یہ غلط عمل جس نے بھی کیا ہے اس کی پر زور مذمت کرتے ہیںایم ایس ڈی بلوچستان کی جانب سے ہمیں جو ادویات فراہم کی گئی ہیںوہ مکمل طور پرہمارے ساتھ بمعہ ریکارڈ موجود ہیں جو ہم نے تقسیم کی ہے اسکا بھی ریکارڈ موجود ہے یہ ناروا عمل محکمہ صحت ژوب اور عوام کیخلاف سازش ہے اور محکمہ صحت کو بدنام کرنیکی ناکام کوشش ہے محکمہ ہذا نے اس حوالے سے انکوائری مقرر کی ہے جلد ملوث عناصر کی تہہ تک پہنچ جائیں گے انہوں نے کہا کچھ عناصر محکمہ صحت ژوب کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ناکام حربے استعمال کرتے ہیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں