پولیو لاعلاج مرض ،روک تھام صرفِ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے،ژوب ہائی رسک والے شہروں کی لسٹ میں شامل ہے ،علامہ نسیم بابر ، ڈاکٹر زرک مندوخیل

جمعرات 16 ستمبر 2021 22:58

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) لچرل ہال میں ڈاکٹر نذیر احمد کاکڑ (DHCSO) کی جانب سے پولیو آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں شہر کے مختلف ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس ، قبائلی ، سماجی نمائندگان ، ہیلتھ سے متعلقہ شخصیات اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب سے علامہ نسیم بابر ، ڈاکٹر زرک مندوخیل (I.O) ڈاکٹر آمین (N.Stop) ڈاکٹر ایمل (D.S.O) عبدالصمد حریفال H.D (BRACE) جار اللّٰہ کاکڑ (A.C) کاکڑ خراسان اور منتظم خاص ڈاکٹر نذیر احمد کاکڑ نے پولیو کی اہمیت اور شعور آگاہی مہم کے حوالے سے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے اس کی روک تھام صرفِ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے اس وقت ژوب ہائی رسک والے شہروں کی لسٹ میں شامل ہے عوام میں پھیلے ہوئے چند بیبنیاد مفروضوں کی وجہ سے ہمیں ویکسینیشن میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ژ وب کے مختلف علاقوں سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پوری دنیا سے صرف دو کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

پولیو سے متاثرہ ایک بچہ دیگر دو سو بچوں کو وائرس منتقل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ پولیو ویکسین ایک بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے مہیا کی جا رہی ہے۔ جسکے ایک ڈوز کی قیمت ہزاروں روپے کی پڑتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے نسلوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے اپنے بچوں کو ویکسینیشن کرائیں۔ اور اپنے آس پاس رہنے والوں میں ویکسینیشن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کا مہم چلائیں۔

انہوں نے مختلف فتاویٰ کا بھی حوالہ دیا اور چند آیات مبارکہ اور احادیث کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ "ایک جان بچانا پوری انسانیت کی بچاؤ ہی"۔ لہذا تمام سرپرستوں ، سماجی ، قبائلی ، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس ضروری مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ دیگر دنیا کی طرح ہمارا ملک بھی پولیو فری کنٹری بن سکے۔ شرکاء کی جانب سے پولیو کے حوالے سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے اور تقریب کے آخر میں ڈاکٹر نذیر احمد کاکڑ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں