سکولوں پر قابض لیویز فورس کو نہ ہٹایا گیا تو عید کے بعد تحریک شروع کریں گے،جی ٹی اے

پیر 8 اپریل 2024 22:19

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ژوب کے صدر فتح خان مندوخیل جنرل سیکرٹری مولانا مشہود شاہ اخوندذادہ چیرمین حافظ عثمان اختر آرگنائزر عجب خان کاکڑ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ژوب سٹی میں سکولوں کی کمی کے باعث بچے پرائیوٹ سکولوں میں داخلے لینے پر مجبور ھوگئے ہیں بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے وزٹ کے دوران لیویز تھانہ ڑوب کو گرلز مڈل سکول پولیس لائن کے لیے اور تحصیل آفس کو اسپیشل پرائمری سکول کے لیے مختص کیا تھا ان دو بلڈنگز کے آدھے حصے میں سکول شفٹ کیے گئے اور معاہدے کے تحت آدھے حصے کو فوری طور پر لیویز فورس اور تحصیل عملے سے خالی کرانا تھا تاکہ ان سکولوں کو اپ گریڈ کیا جاسکے ان سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے کروڑوں کی خطیر رقم بھی ریلیز کی گئی لیکن فورس کے قبضے کے باعث کروڑوں کی رقم لیپس ھوئی اس ناجائز قبضے پر ڈی سی ڑوب کو کئی بار آگاہ بھی کیا گیا لیکن ایکشن نہ لینے سے ظاہر ھورہا ھے کہ قبضے میں ڈپٹی کمشنر ڑوب کی رضامندی شامل ھے ھم چیف سیکرٹری اور کمشنر ڑوب ڈویڑن سے اپیل کرتے ہیں کہ درسگاوں کے لیے مختص زمینوں کو فورس کے قبضے سے چھڑایا جائے بصورت دیگر عید کے بعد اس ناجائز قبضے کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں